26 مئی، 2016، 6:14 PM

ملا منصور کو پاکستان نے پھنسا کر قتل کروایا

ملا منصور کو پاکستان نے پھنسا کر قتل کروایا

افغانستان کی سینیٹ کے چیئرمین فضل مسلم یارنے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کا دباؤ کم کرنے کیلئے طالبان رہنما ملا اختر منصور کو قربانی کا بکرا بنا کر قتل کروایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی سینیٹ کے چیئر مین فضل ہاوی مسلم یار نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کا دباؤ کم کرنے کیلئے طالبان رہنما ملا اختر منصور کو قربانی کا بکرا بنا کر قتل کرایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کی سینیٹ کے چیئر مین فضل ہاوی مسلم یار نے کہا کہ پاکستان پچھلے کچھ عرصے سے امریکہ کے شدید دہا میں تھا اور وہ امریکہ کی اربوں ڈالر امداد سے محروم ہو گیا تھا۔ انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت طالبان کے سابق سرغنہ ملا عمر کی ہلاکت کی طرح ایک معمہ بن گئی ہے۔

News ID 1864298

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha